اروی کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اروی ایک نشاستہ دار جڑ ہے جس کی کاشت پاکستان سمیت پورے ایشیا میں کی جاتی ہے، اروی کا چھلکا بھورے رنگ کا ہوتا ہےجبکہ اندر سے اروی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
اروی کے ذائقے کی بات کریں تو یہ ہلکی ہلکی میٹھی ہوتی ہے اور یہ ناصرف ذائقہ دار سبزی ہے بلکہ اس کی پلیٹ میں صحت سے متعلق فوائد کی ایک دنیا بھی ہے

اروی کھانا کتنا فائدے مند؟

اروی فائبر، بہت سے وٹامنز اور معدنیات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اروی میں قدرتی طور پر موجود مختلف غذائی اجزاء میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور ای شامل ہیں جبکہ ایک کپ (132 گرام) پکی ہوئی اروی میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں۔
وزن میں کمی

اروی غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ایک طویل عرصے تک ہمارا پیٹ بھرے رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھوک بھی کم لگتی ہے، اروی کے 100 گرام حصے میں5 اعشاریہ1 گرام فائبر ہوتا ہے اور اِس کے کیلوری نظام کی وجہ سے ہمارے بڑھتے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔

ذیابطیس میں مفید

اروی کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک صحت مند غذا کہا جاتا ہے، اروی کھانے کے بعد ہائی بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اروی کو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے لہٰذا ذیابطیس یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خوراک میں اروی کا استعمال کریں لیکن شرط یہ ہے کہ اروی کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ایک بار مشور ہ ضرور کرلیں۔

دل کی حفاظت کرتی ہے

اروی میں موجود اعلیٰ فائبر مواد ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، اروی چربی اور کولیسٹرول سے پاک سبزی ہے۔ اس میں وٹامن ای کی ایک اچھی مقدار بھی ہوتی ہے جو قلبی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

متعدد اینٹی آکسیڈینٹس مہیا کرتی ہے

اروی میں پودوں پر مبنی مرکبات ہیں جن کو پولی فینولز (بنیادی طور پر کوئسیٹین) کہتے ہیں جو کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔

اروی کے پتے، اینٹی آکسیڈینٹس، بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر تندرستی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

Recent Posts

امریکی صدر جو بائیڈن نے شکست تسلیم کر لی، 20 جنوری کو اقتدار کی پر امن منتقلی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…

4 hours ago

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام: حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جرمانہ عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…

4 hours ago

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

10 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

10 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

10 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

10 hours ago