لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اس کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جا سکتے۔لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق آئی جیز شوکت جاوید ، چودھری یعقوب، خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویز شریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں سابق آئی جیز نے پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم اصلاحات حوالے سے اپنے نکتہ نظر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جاسکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے لئے بہت ضروری ہے۔
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…
پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…