سعودی عرب میں برفباری شروع، سیاحوں کے لیے ہدایات جاری


تبوک (قدرت روزنامہ)تبوک کے علاقے میں اللوز پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف گرنا شروع ہوگئی، سعودی عرب کے شمال مغربی علاقوں میں سردی، برف باری کے موسم کا اعلان کردیا گیا۔ ممکنہ طور پر سرد قطبی ڈپریشن کے باعث علقان اور الزیتہ کے علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ اللوز پہاڑوں کی چوٹیاں سیاحوں کی آمد کے لئے مناسب نہیں رہیں۔ ان کی سڑکیں برف کے موسم میں گاڑیوں کی بھاری آمدورفت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ دھند، شدید سردی، ہواں اور محدود بینائی کی وجہ سے خطرات بہت بڑھ گئے ہیں۔خیال رہے تبوک کے علاقے کے لوگ ہر سال ان سفید پوش پہاڑوں کا انتظار کرتے ہیں۔ اللوڑ پہاڑوں کی چوٹیوں اور علقان اور الزیتہ کے علاقوں میں برفباری سے خوبصورت مناظر تشکیل پا جاتے ہیں۔ یہ سعودی عرب کے وہ اہم ترین مقامات ہیں جہاں ہر سال برف باری ہوتی ہے۔تبوک کے لوگ اس سال بھی موسمی بلیٹن کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس سال کے سرد موسمی رجحان سے لطف اندوز ہوا جا سکے۔ سعودی عرب کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں کے لیے یہ انتہائی منفرد موسم ہوتا ہے۔ یہاں پر انتہائی سرد قطبی دبا کے قریب ہونے کے باعث شدید سردی ہوجاتی ہے۔ دریں اثنا موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ اتوار کے روز تبوک کے ان علاقوں یمں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ شمالی سرحدی علاقوں کے کچھ حصوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

17 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

41 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

49 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago