سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1798 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا . نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 778 روپے کی سطح پر آگئی .

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2220 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1731.82 روپے کی سطح پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں