ریاض(قدرت روزنامہ)دلکش ماحول اور دلکش مناظر کے ساتھ جنوب مشرقی سعودی عرب میں واقع صحرا الربع الخالی نے سردیوں کا لباس پہن لیا ہے . شدید سردی میں دنیا کے اس سب سے بڑے صحرا کی دلکشی نے نیا روپ دھار لیا ہے .
میڈیارپورٹس کے مطابق اس عظیم صحرا کی خوبصورتی کو عرب ٹی وی کی ٹیم نے تصاویر میں مجسم کردیا ہے . یہاں پر ریت کے ٹیلے اور چٹانیں سردیوں میں صحرا میں نیا جمالیاتی منظر پیش کر رہی ہیں . صحرا کی جانب سے سڑک بہت سے لوگوں کو چہل قدمی پر مجبور کر رہی ہے . موسمیات کے تجزیہ کار اور محقق معاذ الاحمدی نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں الربع الخالی کا درجہ حرارت معتدل موسم کی خصوصیات لئے ہوتا ہے . یہ درجہ حرارت 14 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہتا ہے . موسم سرما میں قطبی دبا کے گہرے ہونے کے دوران یہ 10 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے .
. .