ریاض(قدرت روزنامہ)دلکش ماحول اور دلکش مناظر کے ساتھ جنوب مشرقی سعودی عرب میں واقع صحرا الربع الخالی نے سردیوں کا لباس پہن لیا ہے۔ شدید سردی میں دنیا کے اس سب سے بڑے صحرا کی دلکشی نے نیا روپ دھار لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس عظیم صحرا کی خوبصورتی کو عرب ٹی وی کی ٹیم نے تصاویر میں مجسم کردیا ہے۔ یہاں پر ریت کے ٹیلے اور چٹانیں سردیوں میں صحرا میں نیا جمالیاتی منظر پیش کر رہی ہیں۔ صحرا کی جانب سے سڑک بہت سے لوگوں کو چہل قدمی پر مجبور کر رہی ہے۔موسمیات کے تجزیہ کار اور محقق معاذ الاحمدی نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں الربع الخالی کا درجہ حرارت معتدل موسم کی خصوصیات لئے ہوتا ہے۔ یہ درجہ حرارت 14 سے 18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہتا ہے۔ موسم سرما میں قطبی دبا کے گہرے ہونے کے دوران یہ 10 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…