آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، رضا ربانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات اکیلے لڑنا ہیں یا پی ڈی ایم کے ساتھ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ 27 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اگر بےنظیر زندہ ہوتیں تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ بےنظیر بھٹو نے کراچی تا خیبر اور لاہور تا کوئٹہ قوم کو یکجا کیا، انہوں نے کبھی تقسیم کی سیاست نہیں کی اور ہمیشہ ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں۔رضا ربانی نے کہا کہ آج ایک بار پھر ملک میں دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، بےنظیر بھٹو کی پالیسی کی آج ملک و قوم کو ضرورت ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مودی کے خلاف بیان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی، مودی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے قتل عام کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کوئی نئی بات نہیں، بین الاقوامی مالیاتی سامراج نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کو غلام بنا کر رکھنےکی کوشش کی ہے۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

10 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

11 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

12 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

12 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

12 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

12 hours ago