سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا . تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4500 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی

قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے ہوگئی .

10گرام سونے کی قیمت 3858 روپےبڑھ کر ایک لاکھ 56ہزار636 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالرز اضافے سے 1810ڈالرز فی اونس ہے . دوسری جانب ملک بھر میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی مزید مہنگی ہو گئی . اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت مزید 33پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 226.15 روپے ہوگئی ہے . اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 235 روپے کا ہے . خیال رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 225.82 روپے تھا .

. .

متعلقہ خبریں