ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی مزید مہنگی ہو گئی . اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت مزید 33پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 226.15 روپے ہوگئی ہے .

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 235 روپے کا ہے . خیال رہے کہ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 225.82 روپے تھا .

. .

متعلقہ خبریں