20کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 500روپے تک پہنچ گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 500روپے تک پہنچ گیا،نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں آٹا فی کلو 125سے 130 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 50کلو آٹے کا تھیلا 6ہزار سے ساڑھے چھ ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگا ہے،کوئٹہ میں آٹا مزید مہنگا ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں فوری طور پر نمایاں کمی کی جائے، گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ میں ایک سو تیس روپے تک کلو فروخت ہو رہا ہے، جب کہ بیس کلو آٹے کا تھیلا ڈھائی ہزار روپے تک پہنچ گیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ سرکاری قیمت پر آٹا کہیں دستیاب نہیں، اعلی حکام فوری نوٹس لیں .

.

.

متعلقہ خبریں