واٹس ایپ میں جلد ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنا ممکن ہوگا

(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ میں بہت جلد صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز کے معیار پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوسکے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظررکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت ایپ میں اس وقت 2 فیچرز کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں جاری ہے۔

دونوں فیچرز سے صارفین کو تصاویر اور ویڈوز بھیجتے ہوئے ہائی کوالٹی فائل بھیجنے کے لیے 3 آپشن مل جائیں گے۔

آٹو، بیسٹ کوالٹی اور ڈیٹا سیور نامی یہ آپشنز صارفین کو دستیاب ہوں گے اور وہ ان کے مطابق فائلز کو سینڈ کرسکیں گے۔

اگر یہ فیچر اسی شکل میں تمام صارفین کے لیے جاری کیا جاتا ہے تو انٹرنیٹ اسپیڈ خراب ہونے پر فائل کو مزید کمپریسڈ کرنے پر مجبور کرے گا یا اچھے انٹرنیٹ پر ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس وقت ہائی کوالٹی فوٹو یا ویڈیو کو بھیجنا ہو تو ان کو بطور امیج یا ویڈیو کی بجائے ڈاکومنٹ کے طور پر سینڈ کرنا پڑتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

فی الحال یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ بیٹا ایپ میں ہے اور آئی او ایس نہیں۔

امیج اور ویڈیو کوالٹی سیٹنگز اب واٹس ایپ کے ان فیچرز کا حصہ بن گیا ہے جو اب تک بیٹا ورژن میں ہی دستیاب ہے۔

ان میں سب سے زیادہ انتظار ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر کا ہے جس سے صارفین واٹس ایپ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کی آزمائش کافی عرصے سے جاری ہے اور حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تصدیق کی تھی کہ اس فیچر کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

2 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

13 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

37 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

40 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

48 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

50 mins ago