اورنگی ٹاﺅن میں فیکٹری میں آتشزدگی ، یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر کس کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی ؟ حیران کن انکشاف ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ پیش آیا ہے ، کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ا ب انکشا ف ہواہے کہ فیکٹری رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی طور پر قائم کی گئی . تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکی لیکن متاثرہ حصے میں بتایا جارہاہے کہ 35 افراد موجود تھے ، اب تک 15 افراد کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے .

انکشاف ہواہے کہ فیکٹری طور رہائشی اوور سیز سوسائٹی کے پلاٹ پر غیر قانو نی طور پر قائم کی گئی تھی . یہ فیکٹری سوسائٹی کے پلاٹ نمبر سی 40 پر تعمیر کی گئی تھی . کے ڈی اے حکام کاکہناہے کہ رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات نہیں کی جا سکتی ہیں اور یہ مکمل طور پر غیر قانونی کام ہے . حکام کا کہناہے کہ اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں . آتشزدگی کا واقعہ آج صبح قریب ساڑھے دس بجے پیش آیا ، مزدوروں نے بھاگ کر چھت پر جانے کی کوشش کی مگر چھت پر جانے والے دروازے پر لگے تالے کی بدولت مزدور بری طرح پھنس کر رہ گئے اور زندہ جل گئے . آگ پر قابو پالیا گیا مگر کولنگ کا عمل جاری ہے . فیکٹری سے ایمرجنسی میں نکلنے کیلئے کوئی راستہ نہیں تھا نہ ہی فیکٹری میں ایسے آلات تھے جن کی مدد سے آگ پر قابو پایا جاتا . . .

متعلقہ خبریں