ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، عمران خان


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا، ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے ۔ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر آئندہ عام انتخابات میں کوئی پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔ جنرل (ر) باجوہ نے اس ملک پر بڑا ظلم کیا۔ان کے ساتھ ہماری حکومت کے اچھے ورکنگ ریلیشنز رہے، جنرل (ر) باجوہ کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنی تھی۔ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال اور پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ڈیفالٹ کے قریب کھڑے ہیں۔نیب قوانین میں ترمیم کر کے 11سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کردیے گئے ہیں۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں، جب دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں تو ان کے ساتھ میثاق معیشت کیسے کریں؟۔ ہماری حکومت میں ڈیفالٹ کا خطرہ 5 فی صد تھا، جو اب 90 فیصد ہو چکا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے۔ قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی عمران خان نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپریل میں الیکشن کرانے جارہی ہے، جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخابات تو کروانا ہی پڑیں گے۔ جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

8 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

22 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

46 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago