ابو ظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا،امارا تی میڈیا کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے . فیصلے کا اطلاق جنوری 2023سے ہوگا،چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا،امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی،دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کیلیے کوشش کرسکیں گے، حکام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے .
. .