کراچی(قدرت روزنامہ) نجی اسکول مالکان کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بھر میں اسکول 30 اگست سے کھلیں گے جس کا فیصلہ ہو گیا۔محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ50 فیصد حاضری کیساتھ 30اگست سے تدریسی عمل بحال کردیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بچوں کو 3دن کے وقفے کیساتھ سکول جانے کی اجازت ہوگی اور تمام اسکول 3دن ایک گروپ اور تین دوسرےگروپ کو بلانے کے پابند ہوں گے جبکہ والدین کو کوویڈ سرٹیفکیٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا۔تدریسی وغیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے لیکن تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق والدین ویکسین لگوا کرویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں۔ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…