چھ فٹ تین انچ بال رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون نے بال عطیہ کر دیے، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)(ویب ڈیسک)ورجینیا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد خاتون نے 6 فٹ 3 انچ لمبے ترین بال 17 سال کے بعد کٹواکر عطیہ کر دیے اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔
ورجینیا سے تعلق رکھنے والی زہاب کمال خان نامی خاتون نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر انوکھی مثال قائم کی ہے۔خاتون کے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پہلے لمبے اور بعد میں چھوٹے بالوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پروفیشنل سکواش کھلاڑی زہاب کمال خان نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں 13 سال کی عمر میں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے بال کٹوانا چھوڑ دیں اور عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں۔ زہاب کمال خان نے مزید بتایا کہ بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے گفتگو کی کیوںکہ اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔
بعد ازاں زہاب کمال خان نے 6 فٹ 3 انچ بال جھڑنے سے متاثرہ بچوں کے لیے وگ بنانے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیئے۔

Recent Posts

جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پشاور(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے نومنتخب امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سوشل میڈیا اور فلموں کا اثر ‘ پاکستان میں لرزا خیز واردات 15 سالہ بچے نے 13 سالہ بچے کو کیسے قتل کیا ؟

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ تاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے…

2 hours ago

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

2 hours ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

2 hours ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

3 hours ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

3 hours ago