ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے قومی مرکزبرائے موسمیات نے آیندہ دنوں میں شدید موسم کا انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کے ساتھ اولے پڑسکتے ہیں، دھول کے طوفان کے ساتھ کم نظری کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے،حدنگاہ محدود ہوسکتی ہے اور ساحل کے ساتھ اونچی لہریں بھی آسکتی ہیں۔موسمیاتی مرکز نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھٹنے کے دوران بارش شروع ہونے کی پیشین گوئی ہے اور جمعہ اور ہفتہ کو تیزبارش ہونے کا امکان ہے۔ ابتدائی پیشین گوئی سے ظاہرہوتا ہے کہ آیندہ ہفتے کے اختتام تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔مرکزموسمیات نے عوام پرزوردیا کہ وہ موسم کی صورت حال کے بارے میں تازہ معلومات کے لیے محکمہ کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا اکانٹس کومسلسل ملاحظہ کرتے رہیں اور احتیاط برتیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…