گوادر میں حالات کی خرابی کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں کے ملوث ہونے کاجائزہ لے رہے ہیں،ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ بلوچسان ضیاء لانگو کاکہنا ہے کہ گوادر میں حالات معمول کی طرف آرہے ہیں اورپورٹ پر سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں جب کہ گوادر کے حالات خراب کرنے میں غیر ملکی طاقتوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کے ہمراہ گوادر دھرنے سے متعلق پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے کہا کہ کچھ عرصے سے مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر و اطراف کو دھرنے کے ذریعے یرغمال بنایا ہواہے حالانکہ صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں حق دو تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز حق دو تحریک کے مشتعل افراد نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، جب شرپسندی کی جائے گی تو قانون بھی حرکت میں آئے گا، گوادر میں دھرنا ایسی جگہ پر دیا جارہا ہے جہاں چائنیز کے آمدورفت ہے، دھرنے کا نہ صرف مقام ٹھیک نہیں تھا بلکہ دھرنا مسلح بھی تھا، دھرنے کے شرکا نے پولیس پر فائرنگ کرکے اہلکار کو بھی شہید کیا۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر کے لوگ ہمارے اپنے ہیں لیکن ان کو گمراہ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر آئی جی بلوچستان نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان اپنے سیاسی قد و کاٹھ کو بڑھنے کیلئے لاشوں کے ڈھیر لگا نا چاہتا ہے، اگلے الیکشن میں کامیابی کیلئے اپنی تحریک کو خون کا رنگ دینا اس کا مقصد ہے ، قانون کی حکمرانی پولیس کی ذمہ داری ہے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Recent Posts

قومی اسمبلی میں اپنی تقریر پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گا: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں…

9 mins ago

سبی اور نصیر آباد میں گندم کی نقل و حمل پر پابندی، فلور ملز نے فیصلہ مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت گندم…

23 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، وزیراعظم کی ایرانی سرحدیں جلد کھولنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی…

26 mins ago

ریاست بلوچ لاپتا افراد کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کرے، وی بی ایم پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ نے…

30 mins ago

گوادر پاکستان نے عمان سے خریدا تھا، کسی فرد یا کمیٹی کا کوئی لینا دینا نہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

47 mins ago

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملے کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

1 hour ago