ماہرہ خان نے ایک بار پھر اظہار محبت کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرہ خان کی پوسٹ کے کمنٹس میں دیگر فنکاروں نے بھی سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ماہرہ خان نے اس پیغام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اور سلیم کریم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔اس سے قبل ماہرہ خان نے گزشتہ برس حسن شہر یار یاسین ( ایچ ایس وائے) کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران سلیم کریم کے ساتھ محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسی نیکی کے بدلے میں اللہ میاں نے مجھے سلیم دیا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سلیم کریم اور ماہرہ خان کی دو برس قبل ترکی میں ایک شادی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم ماہرہ خان نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔اگر بات کی جائے ماہرہ خان کے خوابوں کے راجکمار سلیم کریم کی تو وکی پیڈیا کے مطابق سلیم کریم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 1965 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کی معذور کرکٹ ٹیم کے بانی ہیں۔ کرکٹ کھیلنا انہیں بہت پسند ہے اس کے علاوہ وہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کرکے ایک بار پھر اپنی محبت کا اظہار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع ر انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا ’’میری محبت تم نے مجھے بہتر بنایا، تم ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ‘‘ہو۔ اس پوسٹ کو ماہرہ خان نے سلیم کریم کو ٹیگ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام سلیم کریم کے لیے ہی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی محبت بھی قرار دیا ہے۔

Recent Posts

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

2 hours ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

2 hours ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

2 hours ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

3 hours ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

4 hours ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

4 hours ago