افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کی حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ افغانستان میں طالبان نے فتوحات حاصل کیں ، طالبان فتوحات کے باوجود وسیع البنیادحکومت قائم کرناچاہتے ہیں ، عالمی قوتیں اس معاملے میں اپنی شرائط نہ لگائیں، افغانستان میں وسیع البنیادحکومت کی حمایت کرتے ہیں . پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کر چکے ہیں ان سے جان چھڑاناقومی فریضہ بن چکاہے ،بے روزگاری تاریخ کی حدوں کو چھو رہی ہے ، جھوٹے اعدادوشمار قوم کے سامنے رکھے گئے ہیں،پی ڈی ایم وائٹ پیپرکی صورت میں حقائق سامنے لائے گی .

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوتوں کوافغانستان میں اپنی غلطی تسلیم کرلینی چاہیے ، پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے . . .

متعلقہ خبریں