کراچی(قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران رضا کار میتیں لے جانے کے لیے آپس میں الجھ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کورنگی کے علاقہ مہران ٹاؤن کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم اس دوران ایک اور افسوس ناک واقعہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ، جہاں ایدھی اور چھیپا کے رضاکار میتیں لے جانے کے لیے آپس میں الجھ پڑے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیکٹری کے ہولناک واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیم نے فیکٹری سے ایک لاش نکال کر نیچے اتاری ہی تھی کہ ایدھی اور چھیپا کے رضا کار اسے لے جانے کے لیے آپس میں لڑنے لگے۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رضاکار کس طرح جھلس کر جاں بحق ہونے والے ایک مزدور کی میت کے لیے کھینچا تانی کر رہے ہیں ، اس کھینچا تانی کی وجہ سے لاش بھی نیچے گر گئی لیکن میتوں کی بے حرمتی کے باوجود ایدھی اور چھیپا کے رضاکار آپس میں لڑتے رہے۔
دوسری جانب کورنگی کے علاقہ مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ، فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں ، علاوہ ازیں مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے ، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری سے باہر نکلنے کا ایک ہی راستہ تھا جب کہ چھت کی طرف جانے والے دروازوں پر بھی تالے لگے ہوئے تھے ، اسی حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں صبح 10 بجے آگ لگی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جب تک آگ پھیل چکی تھی۔
خیال رہے کہ کراچی مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی جہاں اب تک فیکٹری سے 13 مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، فیکٹری سے مزدوروں کی جھلسی ہوئی لاشیں ملی ہیں ، جن میں سے پانچوں مزدوروں کی لاشیں فیکٹری کی دوسری منزل سے نکالی گئیں ، جب کہ آتشزدگی کے باعث 5 افراد زخمی بھی ہوئے ، پولیس کے مطابق فیکٹری میں 20 سے زائد افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے ، فیکٹری میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی ہے ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جہاں فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور واٹر ٹینکر آگ بھجانے میں مصروف ہیں ، ساڑھے تین گھنٹے گزر نے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…