وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ”ریڈ لسٹ“ کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق بات چیت کی گئی۔برطانوی وزیرخارجہ نے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کے واقعے کی پرزورمذمت کی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے لگائے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔

افغانستان میں اچانک تبدیلی کی صورتحال سب کیلئے حیران کن تھی، طالبان کے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب سے ”ریڈ لسٹ“ کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔
واضح رہے گزشتپ روز برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے شدید احتجاج اور کوششیں کیں۔ برطانوی حکومت نے 9 اپریل سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔ برطانوی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کا گڑھ بننے والے بھارت سے پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا جس پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے بھی شدید ردعمل دیا تھا۔
بعد ازاں برطانوی حکومت نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال کر امبر لسٹ میں ڈال دیا تھا، جبکہ پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنی حکومت کے اس فیصلے کو پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔

Recent Posts

ظلم کا نظام اب ختم ہونا چاہئے، 12 جولائی کو تاریخی دھرنا دیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظلم کا نظام اب ختم…

2 hours ago

ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شکایت مرکز قائم کردیا جہاں شہری اپنی شکایات کے…

2 hours ago

سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے…

2 hours ago

حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے عالمی شہرت یافتہ…

3 hours ago

بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بندرگاہوں میں جدید…

4 hours ago

قیصر کو گھر کے معاملات میں بولنے کی اجازت نہیں، فضیلہ قاضی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اُن…

4 hours ago