فن و ثقافت شوبز

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین بھی سجل علی اور صبور علی کی مداح نکلیں


دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کی مشہور شخصیات سیاست کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کر پاتیں لیکن دونوں ممالک کی شخصیات سرحد پار سے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغام دیتی رہتی ہیں۔دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان نازک تعلقات کے باوجود، کچھ مشہور شخصیات رکاوٹیں عبور کرتی ہیں اور پاکستان مخالف بیان بازی پر امن اور محبت کا انتخاب کرتی ہیں۔
سرحد پار سے محبت اور تعریف کے حالیہ معاملے میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور صبور علی کے بھائی علی سید نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ ایک کلپ شیئر کیا جو مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی تھیں۔اس ویڈیو میں بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو پاکستانی اداکار بہنوں پر پیار کی بارش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سجل علی کے چھوٹے بھائی نے بنائی جس میں بھارتی اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کا چھوٹا بھائی جو بہت پیارا ہے اس نے اصرار کیا کہ ایک تصویر کافی نہیں ہے۔
سشمیتا سین نے سجل علی اور صبور علی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں، آپ دونوں شاندار اداکارائیں ہیں، بڑھتے رہیں اور امن قائم کریں، میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں