افغانستان سے امریکا منتقل ہونے والے ا فراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوج کے فوری انخلا ء کے لیے پاکستان نے لاجسٹک مددکے لیے ہاتھ بڑھا دیا ہے ،لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں تمام تر وی آئی پیز ہوٹلز کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے جاری کرکے فوری بکنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا گیا ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دیدیا ،ہوٹلز،گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اوررینجر کے سپرد کر دی گئی۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے درخواست کی تھی کی افغانستان سے انخلا میں پاکستان مدد کرے اور جس پر پاکستان

نے درخواست منظور کرتے ہوئے ہزاروں امریکی و نیٹو اور شہریوں کو پاکستان لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتیس اگست تک امریکہ اور نیٹو افواج کا حتمی انخلا ہونا تھا اور اس پر افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج ابھی تک تیاری کے عمل میں ہیں اور دوسری جانب گزشتہ روز کابل ائرپورٹ پر حملہ سے بھی مزید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،اس حوالہ سے سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ میں گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ،اور بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ تمام پرائیویٹ ہوٹلز وموٹلزاور گیسٹ ہائوسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے بک شدہ کمرے فوری طور پر خالی کروائے اور مزید اکیس ستمبر تک کوئی بکنگ نہ کرے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص انور کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے بعد اسلام آباد کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کو فوری خالی کرانے کا شروع کر دیا گیا ہے،معلومات کے مطابق ہوٹلز،موٹلزاور گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اور رینجر کے سپر دکی گئی ہے۔

Recent Posts

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

32 mins ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

38 mins ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

58 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

1 hour ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

1 hour ago