سال 2022 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا بڑا اضافہ ہوا؟جان کر آپ ہاتھ ملتے رہ جائینگے

کراچی(قدرت روزنامہ)سال 2022 میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، عام طور پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے زیر اثر بڑھتی یا کم ہوتی ہے لیکن اس سال عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر کمی ریکارڈ کی گئی .

لیکن اس کے باجود مقامی طور پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا .

پاکستان میں سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بتایا جارہا ہے جبکہ سال کے آخر میں بلیک مارکیٹنگ نے بھی قیمت کو آسمان پر پہنچا دیا، اس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دبئی سے بھی 5 ہزار روپے فی تولہ زیادہ ہوگئی . کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2022 کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 26 ہزار روپے تھی جو سال کے اختتام پر ایک لاکھ 84 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی یعنی سال بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 58 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . اس کے مقابلے میں عالمی مارکیٹ میں سال کے آغاز پر سونے کی فی اونس قیمت 1820 ڈالر تھی جو سال کے آخر میں 1818 ڈالر ہوگئی یعنی سال بھر میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی . اسی طرح پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 610 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے فی تولہ چاندی کی قیمت 1460 روپے سے بڑھ کر 2070 روپے ہوگئی، سونے کی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافے کے بجائے معمولی کمی دیکھنے میں آئی لیکن مقامی مارکیٹ میں صورتحال اس کے برعکس رہی .

. .

متعلقہ خبریں