صحافیوں کو ہراساں کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر،بنچ میں جسٹس فائز عیسیٰ شامل نہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صحافو ں کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو سماعت کرنے والے بنچ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق درخواست کی سماعت کیلئے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین 30 اگست کو ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہےکہ 20 اگست کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں کی درخواست پر صحافیوں کو ہراساں کرنے پر از خود نوٹس لیا تھا اور رجسٹرار کو کیس 26 اگست کو لگانے کا حکم دیا تھا۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی عیسیٰ کے از خود نوٹس لینے کے خلاف اپنی سربراہی میں 5 رکنی بنچ تشکیل دیا جس نے گزشتہ روز مختصر فیصلہ جاری کیا کہ از خود نوٹس صرف چیف جسٹس پاکستان لے سکتے ہیں اس کے علاوہ کوئی جج از خود نوٹس نہیں لے سکتا۔ 5 رکنی بنچ نے 20 اگست کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا حکم واپس لے لیا تھا۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کے فیصلے پر آئینی ماہرین نے اعتراض کیا تھا ۔آئینی ماہرین کا کہنا تھا کہ آئین میں یہ کہیں درج نہیں کہ ازخود نوٹس چیف جسٹس لیں گے بلکہ آئین میں سپریم کورٹ کا لفظ ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ کا ہر جج سپریم کورٹ ہے اور از خود نوٹس لے سکتا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے…

33 mins ago

دل کے امراض : 13نشانیاں کونسی ہیں ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں…

39 mins ago

سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

51 mins ago

گنڈاپورکی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، عطاتارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا…

1 hour ago

ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کی دھمکی دے دی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت کی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی نے حکومتی رویے…

1 hour ago

دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر حکیم لوہاپاڑ نے خاموشی توڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک…

2 hours ago