پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے . آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی اور دہشتگردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا .

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی . ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے . پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں . آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا . . .

متعلقہ خبریں