لاہور ،نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) گڑھی شاہو کے قریب واقعہ ریلوے ناچ گھر سے ملحقہ گرائونڈ میں تین اوباش افراد مغل پورہ کی رہائشی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی، درخواست گزار خاتون کے مطابق وہ مغل پورہ کی رہائشی ہے جسے مقامی رکشہ ڈرائیور سیف نے اسے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر مغل پورہ سے رکشہ میں سوار کر کے ناچ گھر لے کر آیا۔ جہاں ملزم سیف نے اپنا رکشہ ناچ

گھر کے باہر کھڑا کردیا اور اسے اس کی دو سالہ بچی کے ساتھ ناچ گھر سے ملحقہ گرائونڈ میں لے گیا۔ جہاں پہلے سے دو افراد موجود تھے۔ تینوں ملزمان نے خاتون کی دو سالہ بچی پر پستول تان لیا اور اسے قتل کرنے کی دھمکی دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان میں سیف ، لیاقت حسین اور اس کا ایک نامعلوم ساتھی شامل ہیں جبکہ دوسری طرف آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

39 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

55 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago