پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار، گدھے ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں حکومت کی جانب سے گدھوں کا پہلا سرکاری فارم تیار کر لیا گیا،اس فارم میں گدھوں کی افزائش نسل کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس فارم میں اعلی نسل کے گدھوں کی افزائش پر کام کیا جا رہا ہے، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے گدھوں کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد پنجاب حکومت نے افزائش نسل کرکے گدھوں کو ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 1916 میں قائم ہونے والے تین ہزار پچاس ایکڑ رقبے پر مشتمل بہادر نگر فارم اوکاڑہ میں پاکستان میں گدھوں کا پہلا سرکاری

فارم ہے، جہاں پر امریکہ سمیت کئی ملکوں کے گدھوں کی اعلی نسل پیدا کی جا رہی ہے۔چین اور دیگر ممالک میں گدھوں کی طلب میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں بعد بہادر نگر فارم اوکاڑہ سے بریڈ ہونے والے گدھوں کی ایکسپورٹ سے کثیر زرمبادلہ کمایا جائے گا۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اوکاڑہ بہادر نگر فارم میں 1916 سے گدھوں کی افزائش نسل پر کام ہو رہا ہے، پنجاب حکومت نے اس کام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، گدھی کا دودھ اور چمڑہ چین کاسمیٹیکسمصنوعات اور ادویات میں استعمال کرتا ہے اور وہ مہنگی فروخت ہوتی ہیں۔بہادر نگر فارم اوکاڑہ کے منیجر ڈاکٹر منصور مبین کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے معاشی رجحانات ہمارے دیہاتوں میں انقلاب لا رہے ہیں، امید ہے کہ اس پراجیکٹ سے ملکی دیہاتوں میں لوگوں کے پاس اعلی نسل کے گدھے ہوں گے، جن سے وہ نہ صرف مال برداری کا کام لیں گے بلکہ ان کی فروخت سے کثیر زرمبادلہ کمائیں گے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

38 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

55 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

2 hours ago