مسجد الحرام میں برف باری کی حقیقت منظرِعام پر آگئی

مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں برف باری کی حقیقت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں شدید برف باری کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے، یوٹیوب اور فیس بک پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مسجد الحرام کے قریب شدید برف باری اور زائرین کو اس نادر واقعہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، 55 سیکنڈ کی یہ ویڈیو پہلی بار ہفتہ کو یوٹیوب پر سامنے آئی، اس کے بعد سے ویڈیو کے چھوٹے کلپس کو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو میں مرد اور خواتین کو حجاج کے لباس میں ملبوس، چاروں طرف برف باری میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس دوران لوگ اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ کچھ لوگ سیلفی لیتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں، یہاں تک کہ ایک پولیس والا بھی چھتری اٹھائے نظر آتا ہے۔

اس سلسلے میں سعودی گزٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ مملکت کے سرکاری موسمیاتی ادارے نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے، اس حوالے سے سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز (NMC) کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں مبینہ طور پر مسجدالحرام میں برف باری کو دکھایا گیا ہے، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا یہ ویڈیو کلپ جعلی ہے اور اس کا حقیقیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Recent Posts

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

1 min ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

19 mins ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

28 mins ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

42 mins ago

کنسرٹ کے دوران مداح نے بھارتی گلوکار کو موبائل فون دے مارا، ویڈیو وائرل

پیرس (قدرت روزنامہ) دلجیت دوسانجھ نے پیرس میں ہونے والے دلومیناتی کانسرٹ میں شاندار پرفارمنس…

50 mins ago

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت…

54 mins ago