جعلی چیئرمین نیب نے وزیرِ اعلی سندھ کے بہنوئی سے بھتہ لیا،تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ میں چیئرمین نیب بن کر سرکاری افسران سے رقم ہتھیانے کے الزام میں ملزم عامر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزم کے والد نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی اور اسپیشل ہوم سیکریٹری سے بھی بھتہ وصول کیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ باپ بیٹے کے خلاف 31 اگست تک ریفرنس دائر کر دیا جائے گا، متاثرین کے بیانات قلم بند کر لیئے گئے ہیں، دستاویزات جمع کی جا رہی ہیں۔عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ اتنی مدت سے کیا کر رہے تھے؟ نوجوان ملزم

کی گرفتاری کا کیا جواز ہے؟ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار نہ کر سکے تو نیب نے ملزم کے بیٹے عامر کو گرفتار کر لیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عامر کے والد نے چیئرمین نیب بن کر وزیرِ اعلی سندھ کے بہنوئی ڈی جی مائن اینڈ منرل امداد علی شاہ سے اور اسپیشل سیکریٹری ہوم عامر خورشید سے الگ الگ بھتہ وصول کیا۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے شکیل مہر، حضور بخش سے بھی ڈھائی کروڑ روپے وصول کیئے، ملزم کو رقم ادا کرنے والوں میں وائس چانسلر این ای ڈی سروش حشمت لودھی بھی شامل ہیں۔وکیل درخواست گزار حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلیل دی کہ باپ کے جرم کی سزا بیٹے کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عامر کو ضمانت پر رہا کیا جائے، یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالتِ عالیہ نے نیب کو عامر کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے 3 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

1 min ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

23 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

25 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

27 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

31 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

2 hours ago