حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔حریم شاہ اپنی مبینہ شادی کے بعد اب مبینہ طور پر ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں اور یہ ویڈیو بھی وہیں سے سامنے آئی ہے۔حریم شاہ کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں وہ معروف گیت’بسم اللہ کراں‘ پر رقص کر رہی ہوتی ہیں۔
حریم شاہ اس ویڈیو میں کسی ایسے کمرے میں موجود ہوتی ہیں جو بظاہر کوئی دفتر لگ رہا ہوتا ہے۔ کمرے میں ترکی اور پاکستان کے پرچموں کے ساتھ دو دیگر جھنڈے بھی پس منظر میں موجود ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ایک کرسی پڑی ہوتی ہے اور سامنے میز پر ایک لیپ ٹاپ رکھا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے خاموشی سے شادی کی اور وہ ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے۔اب حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی دو ویڈیوز میں ترکی کی لوکیشن ڈالی ہے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ ترکی ہی میں موجود ہیں یا کسی اور جگہ؟حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیں، جس میں سے ایک ویڈیو میں وہ گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی (gülensu tepesi) کی لوکیشن ڈال رکھی ہے۔
حریم شاہ نے دوسری ویڈیو ایک ہوٹل میں بنائی اور مذکورہ ویڈیو سے واضح نہیں ہو رہا کہ مذکورہ ہوٹل ترکی کا ہی ہے یا کسی اور ملک کا ہے؟ تاہم حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ساتھ شادی کرنے کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی تردید کر دی تھی۔اب دیکھیں حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے دولہا میاں خب سامنے آتے ہیں۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

35 mins ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

51 mins ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

1 hour ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

1 hour ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

1 hour ago