نئے سال کا پہلا کاروباری دن،سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت میں ایک بار پھر تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن

میں سونے کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3300 روپے اور 2829 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 2100 روپے جب کہ دس گرام چاندی 25 روپے 71 پیسے کے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 800 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، لیکن پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں نئے سال کے پہلے کاروباری دن میں سونے کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے۔

Recent Posts

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کاروبار اور ترقی کے دروازے کھلنے چاہئیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ…

6 mins ago

آپریشن کی مخالفت، چمن پرلت کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، نواب ایاز جوگیزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے شہید رہنما ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی کی اٹھارہویں برسی کے موقع…

12 mins ago

ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، عمران شیخ

حب(قدرت روزنامہ)ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی زیادتیوں اور جدی پشتی اراضیات پر مبینہ…

22 mins ago

حضرت عمر ؓ کے یوم شہادت پر کوئٹہ میں مدح صحابہ ریلی نکالی جائیگی، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ یکم…

34 mins ago

بلوچستان میں 3 ہزار کے قریب والدین کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اب تک پولیوکے قطرے پلانے سے انکاری تقریباً 3000 والدین رپورٹ ہوئے…

43 mins ago

ماہ جولائی بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر 37 حادثات رپورٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر ماہ جولائی میں ہونے والے 37مختلف حادثات کے دوران…

48 mins ago