خاتون نے دوران پرواز سگریٹ پینا شروع کر دی

(قدرت روزنامہ)دوران پرواز کچھ مسافر عجیب و غریب حرکات کرتے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے مسافروں کو عملے سے شکایت کرنی پڑتی ہے اور عملہ بھی ایسے مسافروں کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور انہیں طیارے سے آف لوڈ کرلیا جاتا ہے یا پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون طیارے میں سگریٹ نوشی کررہی ہے واضح رہے کہ فلائٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوتی ہے کیونکہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
اسپرٹ ایئرلائن کی پرواز میں ایک خاتون سگریٹ نوشی کے لیے اتنی بے چین دکھائی دی کہ اس نے جہاز میں دوران پرواز ہی سگریٹ جلادی۔ساتھی مسافر کی جانب سے لی گئی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکا ہے کہ خاتون سگریٹ جلاتی ہے اور اسے پینا شروع کردیتی ہے جب طیارہ ٹرمینل کی طرف رواں دواں تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو کو ساتھی مسافر الیکسا مجدالوی نے موبائل کیمرے میں قید کرکے ٹک ٹاک پر شیئر کیا۔

الیکسا نے میامی ہیرالڈ کو بتایا کہ خاتون نے لینڈنگ کے بعد لائٹر جلایا جب ہوائی جہاز نے فورٹ لارڈ ڈیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، جہاز کو رن وے تک پہنچنے میں ٹائم درکار تھا اس دوران اس خاتون نے سگریٹ جلائی۔مسافر کے مطابق اس خاتون نے سگریٹ پینا شروع کی اور دھواں میرے منہ پر مارنا شروع کردیا۔اسپرٹ ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈینٹس نے سگریٹ کی بو سونگھی اور دوسرے مسافروں نے بھی جلدی سے اس خاتون کی نشاندہی کی اس کے بعد ہمارے عملے نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو طلب کیا تاکہ اور مسافر کو جہاز سے نکال دیا۔
واضح رہے کہ امریکا کی اندرون ملک پروازوں میں تمباکو نوشی پر پابندی پہلی بار 1988 میں عائد کی گئی تھی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago