پی ٹی آئی کا پروٹوکول کلچر ایک ڈاکٹر کی نوکری کھا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب میں وزیراعلی آفس کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈاکٹر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاؤس نے 24 اگست کی شب ایمبولینس بمعہ ڈاکٹر بھجوانے کا کہا ، سروسز ہسپتال سے ایمبولینس اور ڈاکٹر لے جانے میں تاخیر ہوئی جس پر وزیراعلیٰ آفس نے شدید برہمی کااظہار کیا اور ڈی ایم ایس نائٹ ڈاکٹرجنید بغدادی کے خلاف سپیشلائزڈ ہیلتھ کامراسلہ جاری کر دیا گیا ، جس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹرجنید بغدادی کوفارغ کرنے کا حکم دے دیا .

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کے لیے پروٹوکول میں کمی لانے اور کفایت شعاری کی پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب چند روز قبل ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان نے کالونیل دور کا سکیورٹی پروٹوکول کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا اور صوبوں کے گورنروں کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کر دی . تاہم اب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے 34 گاڑیوں کے ہمراہ ایک جگہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر سڑکیں بالکل خالی نظر آئیں ، سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو ایک دکان کے اندر سے بنائی گئی تھی جس کا مقصد وفاقی وزیر کا پروٹوکول دکھانا تھا ، اس پروٹوکول میں کئی گاڑیاں اور پولیس کی موٹرسائیکلیں بھی شامل تھیں، اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: اہل علاقہ نے نے وفاقی وزیر کو اس قدر شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ آنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی حفاظت کرنے میں لگے ہیں اور انہوں نے تمام وزرا کو بھی پروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے لیکن وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کس جرأت سے وزیراعظم عمران خان کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے ، سوشل میڈیا صارفین نے یہ ویڈیو وائرل ہونے پر وفاقی وزیر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا . یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کالونیل دور کا پروٹوکول کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کالونیل دور کے پروٹوکولز ختم کرنے جارہے ہیں ، جس کے بعد گلگت بلتستان میں سرکاری و سیاسی شخصیات کے پروٹوکول پر پابندی عائد کردی گئی تھی جب کہ آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام نے موٹروے پر اہم شخصیات کو پروٹوکول نہ دینے کا اعلان کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں