سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین تیز رفتار حرمین ٹرین چلانے لگیں

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں پہلی بارخواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس چلانے لگیں،سعودی عرب ریلویز (سار)نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکائونٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں خواتین ڈرائیورز کو دکھایا گیا،سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے

جب خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں سے ایک حرمین ایکسپریس چلانے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے،سار کی جانب سے جاری ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ 32سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے،ایک سعودی خاتون ڈرائیور سارا الشہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 32خواتین کو دنیا کی تیز رفتار ٹرینوں میں شامل حرمین ایکسپریس چلانے کا موقع دیا جارہا ہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے،نورا ہشام نامی خاتون ڈرائیور نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے ہمارے کاندھوں پر سونپا گیا ہے جو مسافر عمرہ یا حج کی ادائیگی کے لیے آئیں گے، انہیں بحفاظت پہنچانا ہمارا فر ض ہوگا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago