ایم کیو ایم نے کہا تھا فروغ نسیم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے جاوید چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کہا تھا فروغ نسیم کو وزیر بنانا ہے تو بنائیں ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ فروغ نسیم کا ایم کیوایم سے کیا تعلق؟

سابق وفاقی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے فروغ نسیم سے خود کو علیحدہ کیا تھا۔واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن جاوید چوہدری نے کہا تھاکہ جنرل فیض حمید نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر باہر جانے کے لیے کہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مطالبات مان لیے جائیں گے وہ حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، پی ڈی ایم نے ایم کیو ایم کو گورنر سندھ اور میئر کراچی کی پوزیشنز دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago