اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان نہیں ہو رہا بلکہ ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان نہیں، الیکشن نہ ہونے سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، ہماری شروع سے سوچ رہی ہے کہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ پیپر جاری کرنے کا مقصد عوام کو معشیت پر آگاہی دینا ہے، پی ڈی ایم غیر مقبول ہو رہی ہے، الیکشن 2023ء میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔قبل ازیں اپنے ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا تھا کہ پاکستان کی طاقتور اشرافیہ عوام کو حقیر سمجھتی ہے یا خطرہ، اب ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا گیا ہے، یعنی کچھ بھی ہو جائے فیصلہ سازی کا اختیار عوام کو نہ ملے۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…