گوادر کے مختلف یونین کونسلوں میں ہیضہ ودیگر کے کیسز ،مہم کاآغاز کردیاگیا


گوادر(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ کی زیر صدارت ڈایریا /ہیضہ کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ھوا اجلاس میں ضلعی افسر صحت ڈاکٹر عبدالوحد ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر حیفظ بلوچ، پی پی ایچ ائی کے ڈاکٹر منیر احمد چیف افسر میونسپل کمیٹی افضل شہزادہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں 25 جولائی سے شروع ہونے والی ہیضہ، ڈائریا ویکسین مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

اجلاس میں بتایا کہ کہ یہ مہم پہلے مرحلے میں تین یونین کونسلوں میں کی جائے گی جن میں یونین کونسل شمالی،یونین کونسل جنوبی اور یونین کونسل گوادر سینٹر شامل ہیں ان یونین کونسلوں میں ڈائریا ہیضہ کے مثبت کیسز آنے کی صورت میں محکمہ صحت گوادر نے فوری طور اقدامات کرکے مہم کا آغاز کردیا ان یونین کونسلوں میں یہ مہم 25 جولائی سے لیکر 29 جولائی تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران گوادر میونسپل کمیٹی کے تمام مراکز صحت میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ھے جن میں ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال، بی ایچ یو شادو بند، شمبے اسماعیل و جی ڈی اسپتال میں مفت فراہم کی جائے گی اس مہم کے دوران ان تینوں یونین کونسلوں میں محکمہ صحت کے مطابق 56ہزار نو سو 96 افراد کو ویکسین کی جائے گی اور لوگوں سے ایپل کی جاتی ھے کہ وہ اپنے یونین کونسل کے کسی بھی قریبی مراکز صحت میں جاکر ویکسین کرا سکتے ہیں

جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو گھر جاکر ویکسین کرائیں گے اس حوالے موبائل ٹیمیں بھی ویکسین کرے گی اجلاس میں لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے معاشرے کو اس وباء سے پاک کرنے میں ہماری مدد کریں اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اس مہم میں ویکسین کے ساتھ لوگوں میں اس وبا سے متعلق شعور بیداری انہتائی ضروری ھے انہوں نے بتایا کہ ہیضہ یعنی کولرا آلودہ پانی سے پھیلنے والی ایک ایسی بیماری ہے، جس سے احتیاط نہ برتی گئی تو جان لیوا بِھی ہوسکتی ہے خیال رہے کہ ہیضہ ایک بیکٹیریا ہے، جو آلودہ پانی سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے، تو یہ پیٹ کو متاثر کرتا اور نظام ہاضمہ کو تباہ کردیتا ہے اس سلسلے میں ایک سال سے اوپر تمام آبادی کو مفت یہ ویکسین فراہم کی جائے گی۔ یہ ویکسین کمزور مدافعتی نظام والے افراد اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی اہم ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago