وزیراعلیٰ وچیف سیکرٹری کی خصوصی دلچسپی،سڑکوں کی بحالی کیلئے کوشاں ہے ،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ


کوئٹہ(یو این اے )سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت صوبے میں حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے صوبے کی شاہراہوں کی بحالی اور انکی موجودہ حالت پر پیش رفت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ آفیسران موجود تھے اجلاس کو صوبے کی تمام اندرونی شاہراہوں اور بین الصوبائی شاہراہوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی
اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اکبر علی بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کی تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ انکی مسلسل نگرانی کو بھی یقینی بنائی جاے
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق صوبے کے بارانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں مزید بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے لہذا محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ الرٹ رہیں اور جو سڑکیں بند ہوچکی ہیں انکی بحالی کا کام مزید تیز کیا جاے
تاکہ صوبے کا رابطہ باقی صوبوں اور اضلاع کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع نا ہوجاے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کو اپنے اپنے اضلاع میں حاضر رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام انجینئر آفیسران اپنے اضلاع موجودگی کو یقینی بنائیں اور ہر قسم کی ہنگامی حالات کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی انجینئر آفیسران ضروری عملے اور مشینری کو ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے الرٹ رکھیں۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

8 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

13 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

13 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

22 mins ago