کیا آپ کو معلوم ہے کہ شارخ خان کے ذاتی سیکیورٹی گارڈ ” روی سنگھ “ کتنی تنخواہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
اداکار جب بھی عوام میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ ہمیشہ ان کا باڈی گارڈ ” روی سنگھ“ سائے کی طرح ان کے ساتھ ہوتا ہے ، وہ چاہے جہاں بھی جائیں ان کا باڈی گارڈ پہلے سیکیورٹی کلیئرنس کرتا ہے اور پھر آگے بڑھا جاتا ہے . ڈھیروں فینز کی موجودگی میں اداکار کی حفاظت ایک مشکل ٹاسک بن جاتاہے تاہم اس کیلئے وہ بھاری قیمت بھی وصول کرتے ہیں ، رپورٹس ہیں کہ ” روی سنگھ “ سالانہ پونے تین کروڑ روپے تک کماتے ہیں ، وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گارڈز میں سے ایک ہیں . شارخ خان کے گارڈ عمومی طور پر انڈسٹر کی چکاچوند سے ذرا دور ہی رہتے ہیں لیکن عوامی دوروں میں اکثر وہ تصاویر کا حصہ بھی بن جاتے ہیں . ان کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر اداکار امیتابھ بچن، انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، سلمان خان بھی اپنے ذاتی سیکیورٹی گارڈز کو بھاری رقم ادا کرتے ہیں . تاہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ اس وقت شارخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ” پٹھان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون بھی اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیں گے . فینز کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے . . .