طیب ایردوان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ترکیہ میں 2 دہائیوں بعد مہنگائی میں تاریخی کمی

استنبول(قدرت روزنامہ)ترکیہ میں گزشتہ ماہ دو دہائیوں بعد مہنگائی میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے ، مہنگائی کی شرح 64.3ہوگئی ہے . یہ بات سرکاری اعدادوشمار میں سامنے آئی ہے ، جس کے بعد جون میں ہونے والے انتخابات میں صدر ایردوان کی کامیابی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نئے سال پر ملک میں مہنگائی میں کمی کا وعدہ کیا تھا .

ترک محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران مہنگائی میں 64.3فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ ماہ مہنگائی 84.4 فیصد پر پہنچ گئی تھی . صدر ایردوان نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں مثبت اعدادوشمار اور تیز تر بحالی کو سراہا ہے . ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مزید کمی کا سلسلہ جاری رہے گا . انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف مہنگائی کو جڑ سے ختم کرنا ہے اور آئندہ برس ہمارے ایجنڈے میں یہ مسئلہ نہیں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں