بجٹ خسارہ 3.403 کھرب روپے تک پہنچ گیا قرضوں پر سود اور دفاعی اخراجات نے سب کوپیچھے چھوڑ دیا

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ 3.403 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو جی ڈی پی کے 7.1فیصد کے مساوی ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق یہ 30جون 2021ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے اعداد و شمار ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تسلیم شدہ ابتدائی خسارہ 653.5 ارب روپے جو جی ڈی پی کا 1.4 فیصد ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7 سے لے کر 7.5 فیصد تک رہے گا۔ ملکی و غیرملکی قرضوں پر سود اور دفاعی اخراجات نے ترقیاتی

اور دیگر اخراجات کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ملک کی مجموعی مالی وصولیاں 6.269 کھرب روپے ہے۔ جس میں سے 2.741کھرب این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ادا کئے جاتے ہیں۔ اس طرح وفاق کے پاس 3.5 کھرب روپے بچتے ہیں۔ لہٰذا اگر اس میں 1.4 کھرب روپے کا نان ٹیکس ریونیو شامل کر لیا جائے تب بھی صرف قرضوں اور دفاعی اخراجات کی مد میں ادائیگیاں ممکن ہو سکتی ہیں۔ مرکز کو ترقیات، پنشن، سول گورنمنٹ چلانے اور سبسڈیز کے لئے قرضے لینے پڑیں گے۔ 2020-21 کے مالی آپریشنز کے مطابق قرضوں پر ادائیگی کی مد میں 2749 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جس میں ںسے ملکی قرضوں 2523.8 ارب اور غیرملکی قرضوں پر 226 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ دفاعی اخراجات 1316.48 ارب روپے، پی ایس ڈی پی کے تحت 441 ارب، پنشن پر 440 ارب روپے، حکومت چلانے کے لئے 505.8 ارب، سبسڈیز کے لئے 425 ارب اور گرانٹس کی مد میں 823 ارب روپے کے اخراجات ہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago