اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی عروج پر ہے،وزیراعظم

صحبت پور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی عروج پر ہے،ہم نے حکومت سنبھالی تو انتہائی مخدوش حالات تھے . آئی ایم ایف معاہدہ ٹوٹ چکا تھا اور تیل کی قیمتیں آسمان پر تھیں،سیلاب نے ہمارے لیے اور بھی چیلنج پیدا کر دیا .

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور صحبت پور میں 12 دانش اسکولز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحبت پور میں ماڈل اسکول کو دیکھ بے حد خوشی ہوئی،پنجاب کے دور دراز علاقوں کو چن کر دانش اسکولز بنائے،میں نے یہ منصوبہ 2008 میں شروع کیا تھا .
صحبت پور کا میرا یہ دوسرا دورہ ہے،پہلے میں یہاں آیا تو یہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا،خوراک اور دیگر اشیا پہنچانا آسان نہیں تھا .
میں نے اس طرح کا سیلاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا،متاثرہ علاقوں کو دیکھ کر خوف محسوس ہوتا تھا،سوچتا تھا کہ کس طرح یہ لوگ اپنے گھروں کو جائیں گے . شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اربوں ڈالر خرچ کرکے گندم منگوا رہے ہیں،اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی عروج پر ہے،سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے 100ارب سے زائد خرچ کئے ہیں،کئی سو ارب مزید درکار ہیں .

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی جنیوا کانفرنس میں آ رہے ہیں،میں وہاں ڈونرز کانفرنس بلا رہا ہوں،میں نے مختلف ممالک کو ڈونرز کانفرنس میں دعوت دی . وزیر اعظم ننھی یتیم بچی کے ساتھ ملاقات کا واقعہ سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ دانش اسکول کی یتیم بچے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اعلٰی تعلیم حاصل کررہے ہیں . بلوچ،پٹھان،سندھی یا پھر پنجابی یہ سب کا پاکستان ہے،وفا ق اگر بلوچستان کو فنڈز دیتا ہے تو یہ عوام کا حق ہے . انہوں نے مزید کہا کہ نااہلی کی وجہ سے ہم سستی ترین گیس نہ خرید سکے .

. .

متعلقہ خبریں