جماعت اسلامی کا نقطہ نظر ہمیں تفصیل سے معلوم ہے، خالد مقبول صدیقی


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا نقطہ نظر ہمیں تفصیل سے معلوم ہے، انہوں نے غور سے اور ہمدردی سے ہماری باتیں سنی ہیں، ہم بڑے سنجیدہ مسئلے پر یہاں آئے ہیں۔ادارہ نور حق کراچی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج جماعت اسلامی کے مرکز پر آئے ہیں، بلدیاتی انتخابات سے پہلے پری پول ریگنگ ہو رہی ہے، کراچی اور حیدرآباد میں دو ووٹر لسٹیں موجود ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں، احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، 9 جنوری کو احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔
کنوینو ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم یہ مانتی ہے کہ بنیادی جمہوریت ہی اصل جمہوریت ہے، جاگیردارانہ جمہوریت ماننے والے لوگ بنیادی جمہوریت کو خطرہ سمجھتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے انتخابات میں پری پول ریگنگ ہوچکی ہے، سب سے بڑا ہاتھ حلقہ بندیوں میں دیکھایا گیا ہے، ہم فوری شفاف اور منصفانہ بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں بھی گئے اور مذاکرات بھی کیے۔ ہم نے جماعت اسلامی کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دھاندلی ہوچکی ہے تو کیا اس کے ساتھ انتخابات قابل قبول ہوں گے؟ بنیادی جمہوریت کے بغیر جمہوریت ادھوری سی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago