وزیراعظم نے ڈومیسٹک اور سکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈومیسٹک اور سکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دیدی ہے اور اس کیساتھ ہی وسطی پنجاب میں سکول کرکٹ چیمپین شپ کیلئے اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران سکول کرکٹ سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی تنظیم سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور ڈومیسٹک اور سکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دی۔
وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی سکول کرکٹ چیمپین شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago