ترکی کا افغانستان سے اپنے فوجیوں اور شہریوں کے مکمل انخلاءکا اعلان

انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکی نے افغانستان سے اپنے تمام فوجی اہلکاروں اور شہریوں کا انخلاءمکمل کر لیا ہے جس کی تصدیق ترک صدر رجیب طیب اردوان نے بھی کر دی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بوسنیا کے دورے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں موجود ترکی کے تمام فوجی اہلکاروں اور شہریوں کے مکمل انخلاءکی تصدیق کی اور کہا کہ افغانستان میں اس وقت ترکی کا چھوٹا تکنیکی گروپ ہی موجود ہے۔
قبل ازیں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کا مشترکہ انتظام سنبھالنے سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے طالبان کیساتھ براہ راست بات چیت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ چلانے میں تکنیکی معاونت کیلئے طالبان کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، طالبان کابل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی انتظامات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں اور ترکی کو ائیرپورٹ چلانے کی دعوت دے رہے ہیں۔

Recent Posts

پاور سیکٹر کے لیے درآمد ایل این جی صارفین کو دینے کا فیصلہ

کیپٹو پاور کی بندش سے مزید 150 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی…

6 mins ago

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کا معاملہ، لندن پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے پولیس کے وفد کو واقعے سے متعلق بریفنگ دی…

7 mins ago

خیبر پختونخوا کی 8ماہ کی کارکردگی، پہلی سہ ماہی میں 103 ارب روپے کا سرپلس حاصل

صحت اور تعلیم پر بجٹ کا 35 فیصد خرچ کیا گیا جو آئی ایم ایف…

24 mins ago

پنجاب اڑیال کی آبادی کا سروے مکمل، محکمہ نتائج بتانے سے گریزاں

ماہرین کو شبہ ہے کہ بے تحاشا غیرقانونی شکار کی وجہ سے پنجاب اڑیال کی…

26 mins ago

پی ٹی اے نے 9 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

فحش مواد دیکھنے والوں میں پاکستانی سرفہرست ہیں، روزانہ 2 کروڑ افراد کوشش کرتے ہیں،…

43 mins ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور…

44 mins ago