عائشہ اکرم کا گرفتار ملزمان کی شناختی پریڈ سے انکار

لاہور (قدرت روزنامہ) مینار پاکستان واقعہ میں ہراسانی کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر نے گرفتار ملزمان کی شناختی پریڈ سے انکار کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث شناختی پریڈ کیلئے جیل نہیں آ سکتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پر ہراسانی کا واقعہ پیش آنے کے بعد لاہور پولیس نے تفتیش کے دوران 144 کے قریب افراد کو حراست میں لیا تھا جن کی آج شناختی پریڈ تھی تاہم ہراسانی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے شناختی پریڈ سے انکار کردیا۔
ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد کو مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز ثناءاللہ جج مقرر کیا گیا تھا۔
خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے جیل شناختی پریڈ کیلئے نہیں آ سکتی، خاتون ٹک ٹاکر کی غیر حاضری کے باعث شناختی پریڈ کیلئے آئے جوڈیشل مجسٹریٹ کیمپ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

2 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

3 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

4 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

4 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

5 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

5 hours ago