بینظیر بھٹو کے میک اپ آرٹسٹ نے پُرانی یاد تازہ کردی

(قدرت روزنامہ)اسلامی دُنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی شادی کے میک اپ آرٹسٹ طارق امین کو پُرانے دنوں کی یاد ستانے لگی۔

میک آرٹسٹ طارق امین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی شادی کے دن کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو بےحد حسین لگ رہی ہیں جبکہ اُن کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔

میک اپ آرٹسٹ طارق امین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماضی کی خوبصورت یاد۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ وہ دُلہن تھیں جنہوں نے میرا کیریئر بنایا۔‘

واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ملی۔

آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔

منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی.

Recent Posts

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

25 mins ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

33 mins ago

گالم گلوچ کے بجائے مثبت سیاست کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

پشاور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں اس…

35 mins ago

شہزادہ ہیری بیوی کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہونے لگے،شاہی خاندان کی تاریخ پر نظر رکھنے والےشخص کا دعویٰ

نیو یارک(قدرت روزنامہ)امریکہ میں مقیم برطانوی شہزادے ہیری اب اپنے دوستوں اور آبائی وطن کی…

40 mins ago

کچھی کینال سے بلوچستان کی 7 لاکھ 13 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی،صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت گرین پاکستان منصوبے سے…

44 mins ago

لیاری ایکسپریس وے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، مصطفیٰ کمال

کراچی(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ…

48 mins ago