کورونا کے خدشات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید 5 فیصد گر گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) چین میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید 5 فیصد تک گرگئیں، دو روز میں تیل کی قیمتیں 8فیصد تک کم ہوئی ہیں . حالیہ کمی تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ ملک چین میں تیل کی طلب سے متعلق خدشات پر ہوئی ہے ، برینٹ کی قیمت 78.11ڈالر اور امریکی تیل 73.15ڈالر فی بیرل کا ہوگیا .

برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4.9 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد مارچ کے مہینے کیلئے برینٹ کروڈ کے سودے 78.11 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے . اسی طرح امریکی تیل کی قیمت میں بھی 4.9 فیصد کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کیلئے سودے 73.15 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں